کراچی:
کراچی میں کچرا پھینکنے اور پھیلانے پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کچرا چننے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کے مطابق ملزمان ضیا کالونی میں کچرا چننے کے بعد پھیلا کر چھوڑ دیتے تھے۔
کورنگی نالے کا مقام کلئیر ہونے تک کچرا پھینکنے اور پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔