بھارت میں ایک یاتری نے غلطی سے اپنا آئی فون مندر کے چندہ باکس میں گرا دیا لیکن اسے یہ جان کر دھچکا لگا کہ فون اب دیوتا کی ملکیت ہے اور اسے واپس نہیں کیا جا سکتا۔
دنیش نامی ایک شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھیروپور، چینائی میں ارولمیگو کنڈاسوامی مندر میں پوجا کرنے گیا تھا۔
جب وہ چندہ باکس میں پیسے ڈالنے کیلئے کچھ رقم نکالنے لگا تو اس نے محسوس کیا کہ اس کا آئی فون بھی جیب سے نکل گیا ہے اور اس سے پہلے کہ وہ اسے پکڑتا، وہ دھاتی چندہ باکس میں گرگیا۔
شہری نے مندر کے حکام سے فوری رابطہ کیا اور واقعہ کی وضاحت کی اور مطالبہ کیا کہ اس کا فون واپس کیا جائے۔
لیکن اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انتظامیہ نے انکار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ قواعد کے مطابق وہ عطیہ باکس میں سے کسی بھی چیز کو واپس کرنے کی مجاز نہیں چاہے کسی نے اپنی مرضی سے یا غلطی سے کچھ بھی ڈالا ہو۔ کیونکہ اب یہ دیوتا کی ملکیت ہے۔