ٹافی چبانے کے چکر میں لڑکی اپنا جبڑا توڑ بیٹھی

خاتون کے جبڑے میں دو مقامات پر فریکچر  آئے


ویب ڈیسک December 29, 2024

ایک 19 سالہ خاتون کا جبرا اس وقت بری طرح ٹوٹ گیا جب انہوں نے تین انچ کی جبڑا توڑ ٹافی (jawbreaker candy) چبانے کی کوشش کی۔

جبڑا توڑ ٹافی کی وجہ سے ایک 19 سالہ خاتون کا جبڑا حقیقت میں اس وقت ٹوٹ گیا جب وہ اسے کاٹنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

کینیڈین طالبہ جویریہ وسیم نے انٹرنیٹ پر متعدد لوگوں کو ایسی چھوٹی بڑی ٹافیاں کاٹتے ہوئے دیکھا تھا لیکن طالبہ نے کبھی کسی کو تین انچ کی جبڑا توڑ ٹافی کاٹتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔

تو جویریہ نے اسے آزمانے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کی زندگی کا بدترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ وہ ٹافی کی صرف بیرونی تہہ کو ہی ہلکا سا نشان لگا پائی تھیں کہ انکے نچلے جبڑے میں اچانک شدید درد محسوس ہوا۔

نوجوان خاتون کی ایک دوست نے بتایا کہ جویریہ کا ایک دانت کٹ چکا ہوا تھا اور جب جویریہ نے خود اسے چیک کیا تو اسے دانت کو چھونے پر معلوم ہوا کہ ایک دوسرا دانت بھی ہل رہا ہے۔ درد اتنا تھا کہ جب خاتون منہ کھولتیں تو درد کی ٹیس اٹھتی تھی۔

ان کی دوست نے فوری ایمبولینس کو بلایا۔ بعد میں ایک ایکسرے سے معلوم ہوا کہ خاتون کے دانت کے ہلنے کی وجہ یہ تھی کہ خاتون نے جبڑے کو کاٹنے کی کوشش میں دو جگہوں پر اپنے جبڑے کو فریکچر کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں