وزیرداخلہ سینیٹ کاغذات نامزدگی کیس کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک December 28, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہمی کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ رجسٹرار آفس نے کیس موسم سرما کی تعطیلات کے باعث نو اسکوپ میں ڈال دیا۔ اس سے قبل  کیس کو 31 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔  

چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن سے 10 روز میں جواب طلب کر رکھا تھا۔ درخواست میں سینیٹ الیکشن 2024 میں وزیرداخلہ محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔

ایڈوکیٹ عمیر شفیق مغل نے سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں