2024

کنواروں کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑے وزن جلدی کم کرلیتے ہیں، تحقیق

وزن میں کمی سے متعلق ڈائیٹ کی تجویز جوڑوں کو زیادہ ٹارگٹ کرتی ہے


ویب ڈیسک December 29, 2024

ایک نئی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ جو جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اور جلدی کم ہوتا ہے جو اکیلے ڈائیٹ کرتے ہیں۔

یہ تحقیق بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے کی ہے جس میں محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے مشورے شادی شدہ جوڑوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ دونوں پارٹنر ایک جیسی خوراک کھاتے۔

اپنی رپورٹ میں محققین نے کہا کہ طرز زندگی میں تبدیلیوں کا مقصد ان لوگوں میں وزن کو کم کرنا ہوتا ہے جن کا وزن زیادہ ہے جبکہ بہت سے جوڑے ایک ساتھ مُٹاپے کا خطرہ رکھتے ہیں۔

ماہرین نے مزید کہا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ وزن میں کمی سے متعلق ڈائیٹ کی تجویز جوڑوں کو زیادہ ٹارگٹ کرتی ہے۔

نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ جن جوڑوں نے غیر صحت بخش کھانے کی عادات ترک کرنے کے لیے ایک ساتھ شروعات کی، ان میں اوسطاً 2.25 کلوگرام زیادہ وزن کم ہوا۔

رپورٹ نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جن جوڑوں نے ایک ساتھ اور یکساں کیلوریز کا انتظام کیا، ان میں ان لوگوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر وزن کم ہوا بنسبت ان لوگوں کے جو اکیلے صحت مند طرز زندگی پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں