2024

گلوکارہ دعا لیپا نے ہیری پوٹر اسٹار سے منگنی کرلی

پچھلے ماہ دعا لیپا کنسرٹ کیلئے بھارت کے دورے پر تھیں


ویب ڈیسک December 29, 2024

مشہور برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے برطانوی اداکار کالم ٹرنر کی شادی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ان سے منگنی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کالم ٹرنر نے کرسمس کے موقع پر 29 سالہ دعا لیپا کو پروپوز کیا، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DUA LIPA (@dualipa)

دونوں نئے سال کے موقع پر اپنے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کے لیے ایک تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس میں وہ باقاعدہ طور پر شادی کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ پچھلے ماہ دعا لیپا کنسرٹ کیلئے بھارت کے دورے پر تھیں جہاں کالم ٹرنر بھی ان کے ساتھ موجود تھے اور انہیں ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے ہوئے ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DUA LIPA (@dualipa)

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز نے بھی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں