2024

سلمان خان کی وہ فلم جو ایک اداکارہ کا فلمی کیریئر لے ڈوبی

یہ سلمان خان کی سب سے بڑی فلاپ فلم ثابت ہوئی جس کی وجہ سے ہدایتکار نے بھی فلمی دنیا چھوڑ دی


ویب ڈیسک December 28, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے چاہنے والے ان کی کئی فلموں کو پسند کرتے ہیں، لیکن ایک ایسی فلم بھی ہے جو ان کے کیرئیر کی سب سے ناکام فلم ثابت ہوئی اور اسے وہ خود بھی نہیں دیکھنا چاہیں گے۔

سلمان خان کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میری گولڈ‘ ایک ایسی فلم ہے جو نہ صرف بری طرح فلاپ ہوئی بلکہ اس کی اداکارہ کا کیرئیرشروع ہونے سے پہلے ہی ختم کرنے کی وجہ بن گئی۔

یہ رومانوی میوزیکل کامیڈی ایک امریکی اداکارہ کی کہانی بیان کرتی ہے، جس کی زندگی بھارت سے جڑنے کے بعد مکمل طور پر بدل جاتی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے مدمقابل ہالی وڈ اداکارہ علی لارٹر نے مرکزی کردار ادا کیا۔

میری گولڈ کو 19 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بنایا گیا تھا، لیکن یہ فلم محض 2.29 کروڑ روپے کما سکی، جو اس کے بجٹ کا صرف 12 فیصد تھا۔

بیرون ملک سے بھی فلم کو پذیرائی نہ ملی اور یہ صرف 1 کروڑ روپے کما پائی۔ ابتدائی طور پر فلم کا کردار پریتی زنٹا کو پیش کیا گیا تھا، لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار ہالی ووڈ اداکارہ علی لارٹر کو دیا گیا۔

فلم کی ناکامی اور بھاری نقصان کی وجہ سے نہ صرف ہدایتکار ولی کارول نے فلمسازی چھوڑ دی، بلکہ علی لارٹر کا بالی ووڈ کیریئر بھی ختم ہو گیا۔

یہی وجہ ہے کہ فلم ’میری گولڈ‘ کا شمار سلمان خان کی سب سے بڑی باکس آفس ناکامیوں میں ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں