کپل شرما فلمی نقاد کے آر کے کو دبئی میں مارنا چاہتے تھے، بڑا انکشاف

ہنی سنگھ نے کے آر کے پر تشدد کیا جبکہ کپل نے اُس کے گھر میں ہنگامہ آرائی بھی کی تھی، میکا سنگھ

ممبئی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے فلمی نقاد کے آر کے ساتھ کپل شرما اور ہنی سنگھ کے ساتھ تنازع پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے کے آر کے کے ساتھ اپنے تنازع اور اس کے پیچھے موجود وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں ایک بار ریپر ہنی سنگھ، وویک اوبرائے اور کپل شرکا کو فلمی نقاد کے گھر لے کر گیا تاکہ تنازع حل ہوجائے۔

میکا سنگھ نے KRK کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’وہ میرے بیٹے کی طرح ہے۔ وہ بہت پیارا انسان ہے۔ وہ کسی زمانے میں میرے اسٹوڈیو کے بہت قریب رہتا تھا۔ میں اکثر اس کے پاس جاتا تھا، بعض اوقات بغیر بتائے بھی میں ان کے گھر چائے پینے جایا کرتا تھا۔ میں اسے ’’بھائی‘‘ کہتا تھا۔ تو وہ جانتا تھا کہ میں پاگل آدمی ہوں۔ اس کی مجھ سے دوستی ہو گئی۔

گلوکار کے مطابق ’کے آر کے تمام ہیروز کو برا بھلا کہتا تھا۔ ان میں سے کچھ میرے پاس آتے اور مجھے کہتے 'اسکو سمجھاؤ' تو میں ثالث بن کر مسئلے کو حل کرواتا تھا۔

کے آر کے کے ساتھ ہنی سنگھ کی ملاقات کیسے ہوئی اور ہنی نے بظاہر اپنے بال کیسے کھینچے، اس کے بارے میں بتاتے ہوئے میکا نے بتایا کہ ’ریپر ہنی کو شاید یہ یاد نہ ہو لیکن کے آر کے نے ہنی کے بارے میں کچھ کہا تھا، جس پر وہ بہت پریشان تھا اور مجھ سے رابطہ کر کے اُس نے کہا کہ ’پاجی یہ ایسا ایسا بولتا ہے‘۔

میکا کے مطابق آیوشمان کھرانہ، کپل شرما بھی KRK سے بہت ناراض تھے۔ تو میں نے ہنی سے کہا، ہم اس کے پاس جائیں گے، دبئی میں اس سے ملیں گے، اور بات کریں گے، ہم ایسا کام کریں گے جیسے ہم دونوں نشے میں ہوں۔ ’’وہ ہمیں گالی دے گا لیکن تم اس کے ساتھ جو چاہو کرو، اگلے دن KRK نے ہمیں بتایا کہ ہم نے اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ اور میں نے اسے بتایا کہ مجھے کچھ یاد نہیں کیونکہ ہم نشے میں تھے۔ بظاہر ہم نے اس کے بال کھینچے تھے‘‘۔

میکا نے کپل شرما کی کے آر کے کے سے ملاقات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اب آ رہے ہیں کپل پاجی کی طرف، یہ 2012-2013 کے آس پاس کی بات ہے۔ وہ کے آر کے سے بہت ناراض تھے۔ جب اسے معلوم ہوا کہ کے آر کے میرا پڑوسی ہے تو کپل نے اسے مارنا چاہا، وہ چاہتا تھا کہ میں اس رات اسے اس کے گھر لے جاؤں اور اس کی پٹائی کروں۔ میں نے اس سے درخواست کی کہ وہ ایسا نہ کرے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے میکا سنگھ نے کہا کہ بہرحال، ہم صبح 4-5 بجے کے قریب اس کے پاس گئے، وہ گھر نہیں تھا، اس کا عملہ باہر آیا، اور میں نے کپل کو بتایا کہ یہ وہی ہے جس پر کامیڈین نے اُس کے گھر کے شیشے توڑے اور ہنگامہ آرائی کی تھی۔

Load Next Story