بالی ووڈ اداکار کی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا نے عوامی مقام پر ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہا کپور اپنی والدہ کی گود میں موجود ہے جبکہ وہاں پر اُس کے والد بھی ہیں۔
راہا کو دیکھ کر رپورٹرز (پیپرز) نے آوازیں دیں جس پر اُس بچی نے بہت ہی معصومانہ انداز سے ردعمل دیا اور اپنی ہتھیلی پر پیار کر کے رپورٹر کی طرف ہاتھ کر کے پھونک ماری۔ (فلائنگ کس دی)
اس کے بعد راہا نے ایک اور بار یہی حرکت دہراتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو خدا حافظ کہا۔
راہا کے اس انداز اور پُراعتمادی کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور انہوں نے عالیہ بھٹ کو اس کا کریڈٹ دیتے ہوئے اُن کی بڑی تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’راہا میں ماں کی تربیت اور باپ کی توجہ نظر آرہی ہے‘۔