روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے حادثے پر معافی مانگ لی

طیارہ حادثے میں 38 مسافر ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے


ویب ڈیسک December 28, 2024

ماسکو: روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر معافی مانگ لی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کی۔

پیوٹن نے بتایا کہ آزربائیجان کے مسافر طیارے کی گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران روسی دفاعی نظام فعال تھا۔

روسی صدر نے بتایا کہ طیارے نے جب لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے اور روسی فضائی دفاعی فورسز نے اس وقت یوکرینی حملوں کا جواب دیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقسان کے شہر اکتاؤ میں ہنگمای لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں