روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے حادثے پر معافی مانگ لی
ماسکو: روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر معافی مانگ لی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور روسی فضائی حدود میں طیارہ حادثے پر معذرت کی۔
پیوٹن نے بتایا کہ آزربائیجان کے مسافر طیارے کی گروزنی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران روسی دفاعی نظام فعال تھا۔
روسی صدر نے بتایا کہ طیارے نے جب لینڈنگ کی کوشش کی اسی وقت یوکرین نے روس پر ڈرون حملے کیے اور روسی فضائی دفاعی فورسز نے اس وقت یوکرینی حملوں کا جواب دیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقسان کے شہر اکتاؤ میں ہنگمای لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے۔