کے پی حکومت کا ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کا فیصلہ

محکمہ تعلیم نے محکمہ خزانہ کو اس حوالے سے فنڈز جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے


ویب ڈیسک December 28, 2024
خیبرپختونخوا میں یہ لڑکیوں کا دوسرا کیڈٹ کالج ہوگا—فوٹو: فائل

پشاور:

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے مردان کے بعد اب ڈی آئی خان میں بھی گرلز کیڈٹ کالج کے قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے محکمہ خزانہ کو جاری مراسلے میں ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج کے قیام کے لیے 30 کروڑ روپے فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں محکمہ خزانہ کو صوبائی کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں گرلز کیڈٹ کالج شروع کرنے کے لیے فوری طور پر 30 کروڑ روپے جاری کیے جائیں۔

خیال رہے کہ 2013 میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق صوبائی حکومت اور اس وقت کے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے مردان میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام عمل میں لایا تھا۔

مذکورہ گرلز کیڈٹ کالج کے لیے تخت بھائی روڈ پر زمین بھی حاصل کی گئی لیکن گرلز کیڈٹ کالج کی تعمیر کا سلسلہ تاحال جاری ہے مگر 10 سال گزر جانے کے باوجود بھی کالج کی عمارت مکمل نہیں کی جا سکی۔

گرلز کیڈٹ کالج کی طالبات پچھلے 10 سال سے مردان میں گرلز کامرس کالج کی عمارت کے ایک حصے میں تعلیمی  سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اب ڈی آئی خان میں بھی گرلز کیڈٹ کالج کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں