کراچی:
نارتھ کراچی میں والد کی دوسری شادی پر نوجوان لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 لال پارک کے قریب سے نوجوان لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی، لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 17 سالہ شبینہ دختر کاوش کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ متوفیہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ دو ہفتے قبل اس نے دوسری شادی کر لی تھی جسے لے کر شبینہ سخت ناراض تھیں اور افسردہ تھیں، والد کی دوسری شادی کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے گھر میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے۔