2024

نیوکلیئر جنگ سے خوفزدہ امریکی شہریوں نے بنکر خریدنے شروع کر دیے

کمپنی کے مطابق بنکر نصب کرنے کے حوالے سے رواں برس کافی مصروف سال گزرا


ویب ڈیسک December 29, 2024

امریکا اور روس کے درمیان بڑھتے تناؤ اور تیسری عالمی جنگ کے خوف سے امریکی خاندانوں نے 50 ہزار ڈالر مالیت کے نیوکلیئر بنکر خریدنے شروع کر دیے۔

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ٹوڈ اسٹمپ کی کمپنی نے پینسلوینیا سے لے کر کیلیفورنیا تک سیکڑوں بنکر فروخت کیے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں برس اس حوالے سے کافی مصروف سال گزرا۔

ان پُرتعیش بنکروں میں کچن اور بیڈ روم کے ساتھ مصنوعی کھڑکیاں بھی ہیں تاکہ زمین کی سطح سے اوپر ہونے کا احساس دیا جا سکے۔

عام طور پر یہ بنکر 0.25 انچ موٹی اسٹیل کی پلیٹوں سے بنائے جاتے ہیں جبکہ خاص طور پر بنائے جانے والوں میں کنکریٹ کی موٹی دیواریں ہوتی ہیں اور ان کا سائز آٹھ فٹ بائی 20 فٹ سے لے 1000 مربع فٹ یا زیادہ تک ہوتا ہے۔

ٹوڈ اسٹمپ کا کہنا تھا کہ یہ بنکر شدید موسم یا کسی بھی قسم کی انسانی آفت (جیسے کہ نیوکلیئر جنگ، دہشتگرد حملہ، کیمیکل یا بائیولوجیکل حملہ) سے بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح عالمی منظر نامے پر واقعات رونما ہورہے ہیں، اس حوالے سے لوگ بس یہ چاہتے ہیں کہ اگر کچھ ہوجائے تو انہیں ذہنی سکون ہو، ان کے پاس آپشن ہو اور ان کو کسی چیز کے متعلق فکر کی ضرورت نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں