وفاق کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف درخواست نہ سننے کی درخواست

اس نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیرا لتواء ہے مناسب ہو گا اسلام آباد ہائیکورٹ کیس نہ سنے، وفاق کا موقف


ویب ڈیسک July 24, 2014
جمشید دستی نے تحفظ پاکستان ایکٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ۔فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف جمشید دستی کی درخواست پر وفاق کی جانب سے جواب داخل کرانے کئی مہلت مانگنے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ ابھی وزارت قانون کی جانب سے جواب لینا باقی ہے،اس لئے انہیں جواب داخل کرانے کی مزید مہلت دی جائے۔ اس نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیرا لتواء ہے۔ مناسب ہو گا اسلام آباد ہائیکورٹ کیس نہ سنے، جس پرعدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے تحفظ پاکستان ایکٹ چیلنج کرتے ہوئے اختیار کررکھا ہے کہ اس ایکٹ کی کئی دفعات بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں