قصور؛ سابقہ شوہر نے بیوی پر تشدد کر کے قتل کر دیا

مقتولہ آمنہ بی بی کی شادی تصور حسین سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بچی پیدا ہوئی بعد میں علیحدگی ہو گئی تھی


اسٹاف رپورٹر December 28, 2024

قصور کے نواحی گاؤں ہریکے نول میں سابقہ شوہر نے بیوی پر تشدد کر کے اسے قتل کر دیا۔

مقتولہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ قصور کے نواحی گاؤں ہریکے نول میں آمنہ بی بی کے سابقہ شوہر نے تشدد کر کے قتل کر دیا ہے مقتولہ آمنہ بی بی کی شادی تصور حسین سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بچی پیدا ہوئی بعد میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

ورثا کا کہنا ہے کہ عدالت نے بیٹی بھی ماں کے حوالے کردی تھی اور کچھ عرصہ بعد آمنہ بی بی نے دوسری شادی کر لی، ایف آئی آر کے متن کے مطابق تصور حسین اور نجمہ بی بی نے آمنہ بی بی کو تشدد کر کے قتل کر دیا ہے۔

پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے مقتولہ کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں