امتیابھ بچن کا پسندیدہ اداکار کون؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

میں خود اُن کا بہت بڑا مداح ہوں اور حال ہی میں اُن کی ریلیز ہونے والی فلم بھی دیکھی، امیتابھ

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور معروف میزبان امیتابھ بچن نے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتادیا مگر حیران کن طور پر وہ عامر خان، سلمان، شاہ رخ خان نہیں ہیں۔

کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی ایک قسط کے دوران امیتابھ بچن نے پشپا 2 کے اداکار الو ارجن کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ موازنہ کرنے پر کہا کہ میرا الو اجن سے موازنہ بنتا ہی نہیں کیونکہ وہ بہت اچھا اداکار ہے اور شاندار کام کررہا ہے۔

امیتابھ بچن نے حاضرین و ناظرین پر زور دیا کہ وہ الو ارجن کی پشپا 2 فلم ضرور دیکھیں پھر معلوم ہوجائے گا کہ وہ کتنا زبردست اداکار ہے۔

اس بات کا تذکرہ اُس وقت نکلا جب پروگرام میں گھریلو خاتون نے شرکت کی اور بتایا کہ وہ الو ارجن اور امیتابھ کی مداح ہیں۔

امیتابھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’الو ارجن کے ساتھ میرا نام شامل کرنے سے اب کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ ناقابل یقین حد تک باصلاحیت فنکار ہے اور انہیں جو پذیرائی ملی وہ اسی کے لائق ہیں‘۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بگ بی نے کہا کہ میں خود الو ارجن کا بہت بڑا مداح ہوں اور حال ہی میں اُن کی ریلیز ہونے والی فلم پشپا 2 دیکھی ہے۔

Load Next Story