2024

بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں 2 برس بعد پہلی نصف سنچری

19 اننگز تک مداحوں اور بابر نے نصف سینچری کا انتظار کیا


ویب ڈیسک December 29, 2024

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 2 برس بعد نصف سینچری اسکور کرڈالی۔


سینچورین میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ تیسرے روز قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 2 برس کے طویل انتظار کے بعد نصف سینچری اسکور کی۔

ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم محض 50 رنز بناکر مارکو جینسن کا شکار بنے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

بابراعظم نے 10ویں ٹیسٹ میچ میں اپنی نصف سینچری مکمل کی، انہیں اور مداحوں کو 2 سالوں کے دوران 19 اننگز تک اسوقت تک کا انتظار کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز؛ افریقی بیٹر نے پاکستانی بالرز کا بھرکس نکال دیا

اس سے قبل بابراعظم نے آخری ٹیسٹ ففٹی دسمبر 2022 میں بنائی تھی، اسی میچ کے دوران بابراعظم نے ٹیسٹ میں بھی 4 ہزار رنز مکمل کیے، اس طرح وہ تینوں فارمیٹ میں 4 ہزار یا زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں