2024

بیٹے کی پہلی ٹیسٹ سینچری؛ والد خوشی سے نہال ہوکر رو پڑے

آل راؤنڈر نے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا


ویب ڈیسک December 29, 2024

بھارتی کرکٹر نتیش کمار ریڈی کے والد اپنے بیٹے کی مشکل وقت میں بنائی گئی پہلی ٹیسٹ سینچری پر خوشی سے رو پڑے۔


میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے سنچری بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی، انہوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 189 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔

نتیش کمار ریڈی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے بھارت کے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: احمق، احمق، احمق، گواسکر کی پنت پر تنقید

آسٹریلیا کیخلاف میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹر کے والد موٹیالا ریڈی بھی کراؤڈ میں موجود تھے، جنہوں نے اپنے بیٹے کی سنچری کا بھرپور جشن منایا ، ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ کوہلی کیلئے ڈراؤنا خواب، اب مداح سے الجھ پڑے

انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلیے بہت ہی خاص دن ہے، ہم اپنی پوری زندگی میں اسے نہیں بھول پائیں گے، نتیش 14، 15 ایج گروپ کی کرکٹ سے پرفارم کررہا ہے، اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی صلاحیتوں کا اظہار کیا جس پر میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں