مظاہرے پرتشدد بنانیوالوں کوبے نقاب کیاجائے ایم کیوایم

شرپسندعناصرنے دنیابھرمیں پاکستان اوراسلام کاامیج خراب کیا،ارکان قومی اسمبلی


Express Desk September 23, 2012
شرپسندعناصرنے دنیابھرمیں پاکستان اوراسلام کاامیج خراب کیا،ارکان قومی اسمبلی ۔ فوٹو: فائل

حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے21 ستمبرکو ملک بھرمیںگستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروںمیںشرپسندوںکی جانب سے جلائو گھیرائو اور لوٹ مارکے واقعات میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی شدیدالفاظ میںمذمت کی ہے۔

اورفائرنگ،پرتشددواقعات میں پولیس اہلکاروں ، نجی ٹی وی کے کارکن سمیت متعدد افرادکے ہلاک و زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ پرامن احتجاجی مظاہروں کو بعض شرپسند عناصرنے جس طرح پرتشددبنایااس سے ایک بارپھردنیا بھر میں پاکستان اوراسلام کاامیج بری طرح متاثرہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج ہر مسلمان شہری کابنیادی حق ہے اور پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمان اس کی مذمت کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ اسلام امن وآشتی کامذہب ہے جوعناصرگھیرائو ، جلائو اورلوٹ مارمیں مصروف رہے وہ نہ اسلامی تعلیمات سے واقف ہیں اور نہ ہی انھیںرسول اکرم ؐ سے محبت ہے۔

انھوںنے پولیس اہلکاروں ، نجی ٹی وی چینل کے کارکن سمیت تمام ہلاک شدگان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ارکان اسمبلی نے صدر، وزیراعظم اوروفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ پرامن مظاہروںکو پرتشددبناکرپاکستان اوراسلام کاامیج خراب کرنے والے شرپسندعناصرکوبے نقاب کیا جائے اور انھیں گرفتار کر کے عبرتناک سزادی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں