لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے تحت فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ آج ہو گا۔
سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے غزہ ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے تاریخی غزہ ملین میں خواتین ، بچے بھی شریک ہوں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن غزہ ملین مارچ کی قیادت کریں گے،
بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ، حافظ نعیم الرحمن چار بجے سہ پہر غزہ ملین مارچ سے خطاب کریں گے،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اہل غزہ کے مصائب ، پریشانیوں میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔