2024

ٹیم سے باہر شاداب نے اسپن بالنگ کی دھاک بٹھانے کیلئے سُسر کی خدمات لے لیں

سابق کرکٹر ثقلین مشتاق لیگ اسپنر کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں


ویب ڈیسک December 29, 2024

طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی اسپن بالنگ کی دھاک بٹھانے کیلئے سُسر ثقلین مشتاق کی خدمات لے لیں۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے سُسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق سے باؤلنگ کی کوچنگ کی تصاویر و ویڈیو شیئر کیں جس میں وہ اپنی بالنگ کو زیادہ موثر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلیکٹر کی ''حکم عدولی'' شاہین کو مہنگی پڑگئی

ثقلین مشتاق نے شاداب کو ایک ہاتھ سے باؤلنگ کی پریکٹس بھی کروائی جبکہ بالنگ بہتر کرنے کیلئےے ٹپس بھی دیں۔ 

کیشن میں لیگ اسپنر شاداب خان نے لکھا کہ ایک بہترین شخص سے سیکھ رہا ہوں۔ 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں