2024

بھارت: کلاس میں فحش مواد دیکھتے ہوئے پکڑے جانے پر استاد مشتعل، طالب علم پر بدترین تشدد

ٹیچر کو فحش مواد دیکھتے ہوئے دیکھ کر طلبا ہنس رہے تھے جس پر غصے میں آکر اس نے 8 لڑکے کو مارا پیٹا


ویب ڈیسک December 29, 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک پرائیویٹ اسکول میں 8 سالہ لڑکے نے استاد کو اپنے موبائل فون پر فحش مواد دیکھتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اتر پردیش کے علاقے جھانسی میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیچر کلدیپ یادو کو فحش مواد دیکھتے ہوئے دیکھ کر طلبا مبینہ طور پر ہنس رہے  تھے جس پر غصے میں آکر ٹیچر نے لڑکے کو مارا۔

تشدد کا شکار لڑکے کے والد جے پرکاش نے کہا کہ استاد نے میرے بیٹے کو بالوں سے پکڑا اور اس کا سر دیوار سے مارا جس سے بچے کے کان پر چوٹیں آئیں، ان کے مطابق  ٹیچر نے گالیاں بھی دیں  اور مبینہ طور پر بچے کو چھڑی سے مارا، میں نے پولیس اسٹیشن میں واقعے کی شکایت درج کرا دی ہے۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزم ٹیچر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

سپرنٹنڈنٹ رورل پولیس گوپی ناتھ سونی نے کہا کہ اسکول میں  تشدد کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 8 سالہ بچے کو اس کے کلاس ٹیچر نے مارا پیٹا، لڑکے کے والد کی شکایت کی بنیاد پر ہم نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں