اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ نیتن یاہو کو پیشاب میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے چند ضروری ٹیسٹس بھی لیے گئے ہیں جن میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ گئے ہیں جنھیں آج ایک سرجری کے ذریعے ہٹا دیا جائے گا جس کے بعد ان کی تکلیف رفع ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلسل بمباری کرکے 45 ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور شہریوں کو شہید کرنے والے نیتن یاہو مختلف عارضوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
مسلسل بیماریوں کے شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رواں برس مارچ میں ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا جب کہ گزشتہ برس جولائی میں ان کے دل میں پیس میکر لگایا گیا تھا۔