راحت فتح علی خان کی بھارتی کرکٹر دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

گلوکار کی دھونی سے ملاقات کی ویڈیو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 29, 2024

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مداحوں میں خوب وائرل ہورہی ہے۔

گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی سے ہونے والی ملاقات کی ایک ویڈیو اور چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں راحت خوشگوار انداز میں گفتگو کررہے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہورہے ہیں۔

راحت اور دھونی کی اس ملاقات کے دوران بنائی گئی ویڈیو اور تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں