2024

میلبرن ٹیسٹ؛ 10ویں اور 11ویں نمبر کے بلےبازوں نے بھارت کو رلادیا

ایم سی جی میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب رن چیز کرنے کا ریکارڈ 1928 میں بناتھا


ویب ڈیسک December 29, 2024

میلبرن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کیلئے 10ویں اور 11ویں نمبر کے بلےبازوں نے 50 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ بناکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنے کا بھارتی خواب توڑنے کی تیاری کرلی۔


تنازعات سے بھرپور باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو ناک رگڑنے پر مجبور کردیا، کینگروز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنالیے ہیں جبکہ پہلی اننگز میں 104 رنز کی برتری بھی حاصل کررکھی تھی۔

آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف 333 رنز کی برتری حاصل ہے اگر کینگروز کل ایک سیشن کے بعد بھارتی سورماؤں کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہیں تو آخری اننگز میں ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں: بیٹے کی پہلی ٹیسٹ سینچری؛ والد خوشی سے نہال ہوکر رو پڑے

ایم سی جی میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب رن چیز کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے جب اس نے 1928 میں 332 رنز بنائے تھے۔

میلبرن میں 34 کامیاب تعاقب میں سے انگلینڈ (8) اور آسٹریلیا (21) نے یہ کامیابی حاصل کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں: دوسروں کا مذاق اُڑانے والے عرفان اپنے کرکٹر کیساتھ ناروا سلوک پر بھڑک اُٹھے

جہاں تک برصغیر کی ٹیموں کا تعلق ہے! صرف بھارت ہی واحد ٹیم ہے جس نے دسمبر 2020 میں ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا جب اس نے آٹھ وکٹوں سے جیتنے کے لیے 70 رنز بنائے تھے۔ 

مزید پڑھیں: کوہلی کو ''جوکر، مسخرا'' کہنے پر بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا

21ویں صدی میں سال 2013 میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف 231 رنز بنائے تھے، اسکے علاوہ جنوبی افریقا نے 2008 میں میزبان کیخلاف 183 رنز کا ہدف بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں