2024

سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث  انسانی اسمگلر گرفتار

ملزم کو گرفتار شخص کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، شہریوں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ہتھیائے،ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 29, 2024
بنگلہ دیش اور افریقی ممالک سے تارکین وطن نے اٹلی پہنچنے کےلیے لیبیا میں انسانی اسمگلروں کو بھاری رقوم ادا کی تھیں۔ (فوٹو: رائٹرز)

فیصل آباد:

ایف آئی اے فیصل آباد زون  نے کارروائی کرتے ہوئے  انسانی اسمگلر غلام دستگیر (عرف کامران لیبیا) کو  گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے فیصل آباد زون  نے  کارروائی کرتے ہوئے  انسانی اسمگلر غلام دستگیر (عرف کامران لیبیا) کو  گرفتار کر لیا گیا، اس سے قبل عبدالرحمان نامی ایجنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ملزم عبدالرحمان کی نشاندہی پر بغلام دستگیر نامی انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا ک ملزمان شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہیں، ملزمان کو فیصل آباد کے مختلف علاقوں  سے گرفتار کیا گیا، ملزمان انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے 7 متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام کروڑوں روپے ہتھیائے، ملزمان نے یورپ بھجوانےکے نام پر متاثرہ شہریوں سےمجموعی طور پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ہتھیائے۔

بیان کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو پہلے عمرے ویزے پر سعودی عرب بھجوایا، بعد ازاں ملزمان نے شہریوں کو سعودی عرب سے لیبیا بھجوایا، ملزمان متاثرہ شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی اور یونان بھجوانے میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے متاثرین اور ایجنٹوں سے رابطے کے شواہد بھی برآمد کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے رقوم کی ادائیگی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں