کوہلی کو ''مسخرہ، جوکر'' کہنے کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے تمام حدیں پار کردیں

19 سالہ کرکٹر کی تصویر کیساتھ کیپشن میں انہیں (کوہلی میں تمہارا باپ ہوں) لکھ ڈالا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو جوکر اور مسخرہ کہنے کے بعد اب تمام حدیں پار کردیں۔


میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی بھی کردی تھی جس پر ہندوستانی فیلڈرز پریشان نظر آرہے تھے۔

مزید پڑھیں: دوسروں کا مذاق اُڑانے والے عرفان اپنے کرکٹر کیساتھ ناروا سلوک پر بھڑک اُٹھے

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کوہلی کو ''جوکر، مسخرا'' کہنے پر بھارتی میڈیا بھڑک اُٹھا

آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو 'مسخرہ' اور جوکر کہہ کر پُکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی تھی، جس پر بھارتی فینز، سابق کرکٹرز اور انڈین میڈیا نے آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اب آسٹریلیا کے اخبار نے اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔

مزید پڑھیں: نوجوان اوپنر سے لڑائی! آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو ''جوکر'' کہہ ڈالا

قبل ازیں گزشتہ دنوں آسٹریلوی میڈیا کی تنقید پر سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے واقعات کو کرکٹر کی بےعزتی قرار دیا تھا۔

Load Next Story