جنوبی کوریا؛ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی
جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیجو ایئر لائن کا بدقسمت رن وے پر لینڈنگ کے دوران رکے بغیر بیریئر سے جاٹکرایا، جس کے بعد طیارے میں خوفناک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔
ویڈیو میں طیارے کو آگ لگنے کے بعد بلند شعلے اور دھواں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔
حادثے کا شکار مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔ طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔
ایوی ایشن حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔