دل کے ناکام پٹھے کن افراد میں ازسرنو اپنی مرمت کرنے لگ جاتے ہیں؟

اس دریافت سے علاج کے نئے طریقوں کے دروازے کھل سکتے ہیں


ویب ڈیسک December 30, 2024

ایریزونا یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نے پتہ لگایا ہے کہ مصنوعی دل کے مریض دل کے پٹھوں کو دوبارہ پیدا کرسکتے ہیں جو پہلے بالکل ناکارہ ہوچکے تھے۔

تحقیقی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر ہشام صادق نے کہا کہ اس دریافت سے علاج کے نئے طریقوں کے دروازے کھل سکتے ہیں اور شاید کسی دن دل کی خرابی کا مکمل علاج بھی ممکن ہو جائے۔

نتائج جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے ہیں۔

سرور ہارٹ سینٹر کے ڈائریکٹر اور کالج آف میڈیسن میں کارڈیالوجی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر ہشام صادق نے کہا کہ ہڈیوں کے پٹھوں میں چوٹ لگنے کے بعد ان میں دوبارہ پیدا ہونے کی قابل ذکر صلاحیت ہوتی ہے۔ اگر آپ فٹ بال کھیل رہے ہیں اور پٹھا زخمی ہوجائے تو آرام کرنے سے یہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

لیکن جب دل کے پٹھوں کو چوٹ پہنچتی ہے تو یہ واپس ٹھیک نہیں ہوتے۔ ہمارے پاس دل کے پٹھوں کے نقصان کو ریورس کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

ہشام صادق نے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کی قیادت کی جس میں یہ تحقیق کی گئی کہ آیا دل کے پٹھے کسی تکنیک سے دوبارہ پیدا ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ اس مطالعہ کی مالی اعانت لیڈوک فاؤنڈیشن ٹرانس اٹلانٹک نیٹ ورکس آف ایکسی لینس پروگرام کے ذریعے کی گئی۔

محققین نے اپنے مطالعے کے ذریعے پایا کہ مصنوعی دل والے مریض صحت مند دلوں والے افراد سے چھ گنا زیادہ تیز شرح سے پٹھوں کے خلیات کو دوبارہ پیدا کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں