ایسی دنیا جہاں پانی کی مقدار زمین سے 140 کھرب گنا زیادہ ہے

ناسا کے سائنسدان میٹ بریڈ فورڈ نے اس دریافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی


ویب ڈیسک December 30, 2024

ایک اہم دریافت میں ماہرین فلکیات نے زمین سے 12 ارب نوری سال دور واقع ایک ستارے کے گرد پانی کے ایک بہت بڑے ذخیرے کا پتہ لگایا ہے۔

یہ غیر معمولی دریافت بِگ بینگ کے فوراً بعد خلاء میں سفر کرنے والی ستارے کی روشنی کے ساتھ ساتھ ابتدائی کائنات کی ایک بے مثال جھلک فراہم کرتی ہے۔

پانی کے اس ذخیرے کا تخمینہ زمین کے سمندروں کے حجم 140 کھرب گنا زیادہ ہے۔ یہ ایک انتہائی بڑے بلیک ہول کے قریب واقع ہے جس کا وزن سورج سے تقریباً 20 ارب گنا زیادہ ہے۔

ستارے کی شناخت APM 08279+5255 کے طور پر کی گئی ہے جو ایک ہزار کھرب سورجوں سے پیدا ہونے والی توانائی کے برابر ناقابل یقین مقدار میں توانائی خارج کرتا ہے۔

ناسا کے سائنسدان میٹ بریڈ فورڈ نے اس دریافت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس ستارے کے ارد گرد کا ماحول غیر معمولی ہے کیونکہ یہ کافی مقدار میں پانی پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پانی کائنات کے ابتدائی لمحات میں بھی موجود رہا ہے۔

تبصرے (1)

RANA ANWAR KHAN | 5 days ago | Reply There is someone who is running the system of existence... that is God.
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں