زید نواز کے نکاح میں مریم کے بھارتی ڈیزائنر کے پہنے سرخ جوڑے کے چرچے، قیمت کتنی تھی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھر جی کا ڈیزائن کردہ ہے


ویب ڈیسک December 29, 2024

لاہور:

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں مریم نواز کا جوڑا توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نکاح کی تقریب میں بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی مکھر جی کا ڈیزائن کردہ سرخ اور سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے پوتے کی شادی؛ جاتی امرا سج گیا، بھارت سمیت کئی ملکوں کے مہمان شریک

اس خوبصورت جوڑے کا کرتا سلک اور ڈوپٹہ باریک جالی سے تیار کیا گیا ہے اور یہ سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا ہے جس کی  قیمت 16 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے جاتی امرا میں ہوا تھا۔

زید حسین نواز کا ولیمہ آج اتوار 29 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگا۔ اس سلسلے میں جاتی امرا کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، ولیمے میں امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، عرب امارات اور بھارت سے مہمان شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے پوتے زید حسین کی نکاح کے موقع پر تلاوت کی ویڈیو وائرل

شادی میں شرکت کے لیے حسین نواز، ان کی فیملی اور ان کی  بہن اسما ڈار بھی موجود ہیں جب کہ مہمانوں کی سکیورٹی کا انتظام پنجاب پولیس کر رہی ہے۔

تقاریب کے دوران جاتی امرا جانے والی سڑک کے اطراف درختوں کو لائٹیں لگا کر نمایاں کیا گیا ہے اور جگہ جگہ پھولوں کے گملے رکھ کر علاقے کو سجا دیا گیا ہے۔

تبصرے (1)

Waheed | 4 days ago | Reply Oh blindfolded patwaris this Naani is wearing the most costly dresses by plundering your money
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں