مدارس ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر جمعیت علمائے اسلام کا ردعمل

دینی اداروں کے تحفظ کے لیے علما کا اتحاد اہم ہے اور مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، اسلم غوری


ویب ڈیسک December 29, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد رنگ لائی ہے اور اسی طرح مدارس کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں اورقوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اللہ کریم نے سرخرو کیا اور جدوجہد رنگ لے آئی۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دینی اداروں کے تحفظ کے لیے علما کا اتحاد اہم ہے اور مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

اسلم غوری نے کہا کہ مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں