خیبرپختونخوا: بلدیاتی نمائندوں کا مسائل حل نہ ہونے پر دھرنے کا اعلان

صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ مقامی حکومتوں کا نظام مفلوج ہے، بلدیاتی نمائندے

فوٹو: فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے مسائل حل نہ ہونے پر یکم جنوری کو ایک بار پھر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میئر مردان حمایت اللہ مایار کی ہدایت پر خیبر پختونخواہ میں مستحکم اور مضبوط بلدیاتی نظام، بلدیاتی نمائندووں کو اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور یکم جنوری کو پشاور میں دھرنے کی  تیاریوں کے حوالے سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کا اجلاس بٹگرام میں ہوا۔

ضلع بٹگرام کے مقامی ویلیج نیبر ہوڈ کونسلز چئیرمئینوں اور اراکین کے زیر اہتمام مشاورتی نشست میں مقامی چیئرمینزوں سمیت متعدد اراکین سمیت لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ اراکین، انتظار خلیل کوآرڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ نے شرکت کی۔

مشاورتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین انور بیگ، محمد زاہد، شوکت حیات، نثار اور دیگر نے کہا کہ یکم جنوری کو پشاور میں ہونے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ مقامی حکومتوں کا نظام مفلوج ہے، ترقیاتی فنڈزعدم فراہمی کی وجہ سے تحصیل بٹگرام کے ویلیج کونسلز عوام اور پورا خیبر پختونخواہ متاثر ہے۔

کوآرڈینیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ انتظار علی خلیل نے کہا کہ امید ہے کہ حقوق کے حصول کی تحریک میں بٹگرام سے بھرپور شرکت ہوگی۔

Load Next Story