کراچی؛ کورنگی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کورنگی بلال کالونی چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال چورنگی شیل پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ محمد صدام ولد فخرالدین کے نام سے کی گئی جو کورنگی مہران ٹاؤن کا رہائشی تھا۔