خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواس چیمپین شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور برانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپین شپ کے گرلز انڈر-17 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مہوش علی نے اپنی حریف ڈاہیلہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔
گرلز انڈر- 15 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں دوسری بہن سحرش علی نے میزبان کھلاڑی فریحہ کو کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے مات دیکھ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
خیال رہے کہ علی سسٹرز کی سب سے چھوٹی بہن اور حال ہی میں امریکی شہر فلاڈیلفیا میں منعقدہ یو ایس اوپن جونیئر چیمپین شپ کا گرلز انڈر-13 ٹائٹل جیتنے والی ماہ نور علی نے بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔
ماہ نور علی نے جاری چیمپئن شپ کے گرلز انڈر-13 ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں مد مقابل لیلیان کروپ کو 0-3 سے زیر کرکے اپنی نگاہیں فائنل پر مرکوز کردی ہیں۔