2024

طیارہ حادثہ، جنوبی کورین کمپنی کے مالک نے سرجھکا کر معافی مانگ لی

طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے ہیں


ویب ڈیسک December 29, 2024

حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کورین فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے سانحے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔

جنوبی کوریا کی نجی ایئرلائن جیجو کے مالک (چیف ایگزیکٹیو آفیسر) ’کم ای بے‘ نے اتوار کے روز اپنی ٹیم کے ہمراہ سر جھکا کر معافی مانگی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جبکہ اُن سے معافی کا طلبگار بھی ہوں۔

مزید پڑھیں: جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 179افراد ہلاک

واضح رہے کہ موان ایئرپورٹ کے رن وے پر گیئر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے طیارہ پھسل کر کنکریٹ کے باڑ سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا؛ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار بدقسمت مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا، جس میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں