ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، سینیٹر خلیل طاہر سندھو کی میڈیا سے گفتگو

بانی پی ٹی آئی نے وہ امریکی فرم ہائر کی جو پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کررہی ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے فیصل آباد میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وہ امریکی فرم ہائر کی جو پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کررہی ہے لیکن پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں وزیراعلیٰ شرپسندی کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان آہنی اعصاب کے مالک اور عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لارہے ہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو میں سینیٹر خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ 2017 میں میاں نوازشریف کو نکال کر خوشحالی کا راستہ روکا گیا اور اس وقت ایک بار پھر ملک مسلم لیگ ن کی حکومت میں ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ملک دشمن قوتوں سے پاکستان کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی۔

Load Next Story