2024

ڈیرہ اسماعیل خان ؛ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

بچوں کی شناخت 12 سالہ عبد القادر اور 10 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی، ریسکیو ذرائع


ویب ڈیسک December 29, 2024

ڈی آئی خان:

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی نواحی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ میاں وڈہ میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق بچے چھت کے ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ عبد القادر اور 10 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو نے بچوں کی نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں