چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کیسی ہوگی؟ یونس خان نے پہلے ہی بتادیا
سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے امیدیں وابستہ کر لیں۔
کراچی کے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر منشی پریمیئر لیگ سیزن فور کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق قومی کپتان نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں اچھی کارکردگی پیش کر رہی ہے، آسٹریلیا اور پھر زمبابوے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف کارکردی کو مد نظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم چیمپینز ٹرافی میں ضرور وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ کر ملک کا ہلالی پرچم بلند کرے گی۔
کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کا انعقاد ضرور ہونا چاہیے،دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونے سے کھیل کو تقویت ملے گی اور پاک بھارت تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، کھیلوں کے فروغ میں کمیونٹی کرکٹ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کمیونٹی کرکٹ کو سپورٹ کرے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل سید بادشاہ کلب مولوی لائنز کو7 وکتوں سے مات دے کر اپنے نام کیا، جیت لیا،آخر میں مہمان خصوصی یونس خان نے انعامات تقسیم کیے، چیف آرگنائزر ایاز منشی نے بھی اظہار خیال کیا۔