2024

جے یو آئی کے منحرف رہنما کی 14 سال بعد فضل الرحمان سے ملاقات

سابق امیر نے اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کی اور اُن کی عیادت بھی کی


اسٹاف رپورٹر December 29, 2024

اسلام آباد:

جمعیت علما اسلام سے راہیں جدا کرنے والے خیبرپختونخوا کے سابق امیر مولانا گل نصیب فضل الرحمان کی عیادت کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام خیبرپختونخوا کے سابق امیر مولانا گل نصیب کی علیحدگی کے بعد پہلی بار مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مولانا گل نصیب نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔

 اس موقع پر مولانا اسجد محمود ،مفتی ابرار احمد خان ، سفیان اور زبیر گل نصیب خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ مولانا گل نصیب ناراضگی کے بعد مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں بننے والی پارٹی جے یو آئی نظریاتی میں شامل ہوگئے تھے، 14 سال بعد مولانا گل نصیب سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں