حسین نواز کے بیٹے زید حسین کے ولیمے کی تقریب، شریف برادران توجہ کا مرکز
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین کے ولیمے کی تقریب رائیونڈ جاتی امرا میں ہوئی۔
جاتی امرا میں ہونے والی تقریب میں 700 مہمانوں کا انتظار کیا گیا جبکہ مہمانوں کو سردی سے بچانے کیلیے ہیٹرز بھی پنڈال میں لگائے تھے۔
نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، وزیراعلی پنجاب مریم نواز، بہن اسما ڈار، حسن نواز اور ان کے اہلخانہ بھی دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔
نواز شریف اور شہباز شریف کوٹ پینٹ پہن کر پگڑی میں پنڈال میں داخل ہوئے تو ہر ایک اُن کو دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگیا۔
اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مہمانوں نے بھی دعوت میں شرکت کی۔
ولیمے کی تقریب کے لئے سکیورٹی کے انتہائی کڑے انتظامات کیے گئے اور جاتی امرا، اطراف کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
اس کے علاوہ جاتی امرا کی ایک سائیڈ کی سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا ہے اور بند سڑک کو پارکنگ کیلیے مختص کیا گیا۔