2024

بلوچستان میں گروپوں کے درمیان تصادم کے واقعات، 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

پشین کلی میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوئے


ویب ڈیسک December 29, 2024
(فوٹو: فائل)

کوئٹہ:

بلوچستان کے دو علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین کلی علیزئی میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جوان بچوں کی موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں