مذہبی جماعت کا کراچی میں دھرنے جاری رکھنے کا اعلان

جب تک پارہ چنار میں دھرنا ہے ہم بھی بیٹھیں رہیں گے، رہنما ایم ڈبلیو ایم

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نمائش چورنگی پر پریس کانفرنس کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس نیوز)

کراچی:

مجلس و حدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے پر امن ہیں سیاسی گروہ نہیں، سندھ حکومت سیاست چمکانے کیلئے ہمیں چارا نہ بنائیں، پارا چنار کی عوام دھرنے ختم کردے ہم بھی کردیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی دھرنے میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ باقر حسین زیدی، علامہ صادق تقوی، علامہ علی رضوی، گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی میثم کاظم، ایس ایم نقی، مفتی محمد مکرم، رضی حیدر، مولانا محمود موسوی بھی موجود تھے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہمیں عوام کا احساس ہے ابھی دھرنے کی مکمل کال نہیں دی، سندھ بھر میں اگر دھرنوں کی کال دی تو حکومت روک نہیں پائے گی، ہم پر بیجا دباؤ نہ ڈالیں کیونکہ ہم کسی ڈکٹیٹر شپ کو برداشت نہیں کریں گے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ نمائش چورنگی پر دھرنے میں 6 دنوں سے بیٹھے ہیں، دھرنے پر امن فرقہ واریت سے پاک ہیں۔ تمام مسالک و مذہب کے افراد اظہار یکجہتی کیلئے آرہے ییں۔ ہمارے کوئی مذاکرات کا مطالبات نہیں، پارا چنار کی عوام دھرنا ختم کردے ہم بھی ختم کردیں گے۔ مرکزی دھرنا نمائش چورنگی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر دھرنے دیئے گئے ہیں اور اُن کے اعلان پر ہی دھرنے ختم ہوں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہر میں جاری تمام دھرنے پر امن ہیں، پارا چنار میں بنیادی مسائل ہیں ہیلی کاپٹروں میں گیس اور تیل نہیں جارہے، 5 لاکھ کی آبادی کو کیا ایک ہیلی کاپٹر سے غذا دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا دھرنا نہیں مظلوموں کا دھرنا ہے سب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے کسی کا کاروبار متاثر نہیں ہوا۔ دھرنے کے لیئے اہلسنت عمائدین نے پانی کی سبیلیں لگائی ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سرحد حکومت کے ترجمان حالات سے لاعلم ہیں۔ دھرنوں کے حوالے سے انتظامیہ سے بات ہوئی ہے۔ شہر کے مختلف دھرنوں میں شرکا ایک جگہ بیٹھے ہیں اور ایک راستہ کھلا ہوا ہے۔ احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے۔

Load Next Story