2024

بھارت میں مسلمان میتیں گھروں میں دفن کرنے پر مجبور

یہ غیر فطری محسوس ہوتا ہے کہ ہم قبروں کے درمیان رہ رہے ہیں، بھارتی شہری


خبر ایجنسی December 30, 2024

CHANDIGARH:

بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمان قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے میتیں اپنے گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع چرخی دادری کے علاقے گڈانہ میں 50 سے زائد مسلمان خاندانوں کو قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اورعلاقے کے لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی حل  نہ نکالا گیا تو وہ اپنی میتوں کے ساتھ حکام کے دروازوں پر احتجاج کریں گے۔

ایک رہائشی نے بتایا کہ ہم اپنے مردوں کو اپنے صحن میں دفنانا جاری نہیں رکھ سکتے۔انھوں نے کہاکہ قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے ہم قبروں کے درمیان رہنے پر مجبورہیں۔

بہت سے رہائشیوں نے اپنے پیاروں کی قبروں میں گھرے رہنے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ غیر فطری محسوس ہوتا ہے،ہم قبروں کے درمیان رہ رہے ہیں اور یہ بہت پریشان کن ہے۔

گوڈانہ میں مسلم کمیونٹی خود کو الگ تھلگ اوراجنبی محسوس کر رہی ہے کیونکہ حکام مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک شخص نے بتایاکہ ہم خالی وعدوں سے تھک چکے ہیں۔ ہمارا مطالبہ سادہ ہے ۔ ہمارے مرنے والوں کے آرام کے لیے ایک باوقار جگہ فراہم کی جائے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں