ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر پابندی کو مؤخر کرنے کی درخواست

امریکی عدالت اس معاملے پر 10 جنوری کو سماعت کرے گی

واشنگٹن:

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے متعلق قانون کے نفاذ کو مؤخر کیا جائے۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ان کے پاس اس مسئلے کے سیاسی حل کیلیے وقت ہو۔

واضح رہے صدر بائیڈن کی جانب سے دستخط کردہ قانون کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت کردے بصورت دیگر 19 جنوری سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی ہوگی۔

امریکی عدالت اس معاملے پر 10 جنوری کو سماعت کرے گی جب کہ نومنتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا عہدہ سمبھالیں گے۔

Load Next Story