2024 پاک امریکا تعلقات کے لیے نتیجہ خیز سال قرار

2024 میں 80 امریکی کمپنیوں نے 120 ہزار پاکستانیوں کر براہ راست ملازمتیں دیں


خبر ایجنسی December 30, 2024

اسلام آباد:

امریکی سفارت خانے نے 2024 کو پاک- امریکا تعلقات کے لیے نتیجہ خیز سال قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 2024 میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت میں وسعت آئی۔

رواں برس کے 10 ماہ میں دوطرفہ تجارت 6.3 ارب ڈالر رہی۔ پاکستان میں غذائی تحفظ کے لیے تجارتی تعاون جاری رہے گا۔

2024 میں 80 امریکی کمپنیوں نے 120 ہزار پاکستانیوں کر براہ راست ملازمتیں دیں۔

امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق منگلا، تربیلا اور دیگر ڈیمز کے امریکی فنڈز سے اپ گریڈ ہونے سے پاکستان کی توانائی کی صلاحیت بھی بڑھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں