SAJAWAL:
سجاول کے قریب غیر ملکی سیاح سائیکلسٹ جوڑے کو لوٹ لیا گیا، مسلح افراد جوڑے سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح سائیکلسٹ جوڑے مریم اوریعقوب سے لوٹ مار کی واردات سجاول بائے پاس کے مقام پر ہوئی۔
غیرملکی سیاح جوڑے سے موبائل فون چھینا گیا ہے، پولینڈ کا جوڑا سیاحت کی غرض سے سجاول آئے تھے۔
پولینڈ کے دونوں سیاح پچھلے سات ماہ سے سائیکل پر 10 مختلف ممالک سے گھوم کر سجاول پہنچے تھے۔
ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سیاح جوڑے سے موبائل فون وغیرہ چھینا گیا ہے۔