مارشل لا لگانے پر جنوبی کوریا کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان
جنوبی کوریا کے سابق صدریون سک یول کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یون کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے جوائنٹ انویسٹیگیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر سابق صدر یون سک کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
کرپشن انویسٹیگیشن افسروں، پولیس ارو وزارت دفاع کے اعلی افسران پر مشتمل جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے تحقیقات کے لیے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے جاری کیے نوٹسز کو نظر انداز کیا اور پیش نہیں ہوئے۔
سابق صدریون سک یون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ اگر یون سک یون کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو وہ جنوبی کوریا کے گرفتار ہونے والے پہلے صدر بن جائیں گے۔ صدریون نے ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لان نافذ کیا تھا جس کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے اورمجبورا صدر کو مارشل لا لگانے کا فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔ صدر یون کو مواخذے کی تحریک کے ذریعے منصب سے ہٹایا گیا تھا۔