بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنے اور شاہ رخ خان کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کا انکشاف کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑ پتی 16 کی نئی قسط میں مزاحیہ انداز سے اپنی تضحیک کا شرمناک واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ ایک بار سیکیورٹی نے اُن کے ساتھ برا سلوک کیا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ’’میں 80 کی دہائی کی بات کر رہا ہوں جب ہم نے پہلی بار اسٹیج شو کرنا شروع کیا تھا، میرا سفر امریکا میں ایک شو سے شروع ہوا، اور یہ اتنا ہٹ ہوا کہ اس نے سامعین میں بہت جوش پیدا کیا‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں جب میں شکاگو میں پرفارم کرنے والا تھا تو منتظمین نے مشورہ دیا کہ چونکہ یہ شو بہت مقبول ہو چکا ہے اس لیے مجھے اسٹیج سے نہیں آنا چاہیے۔ اس کے بجائے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ میں سامعین کے درمیان سے گزروں، اور وہ وہاں سے میرے اندر داخل ہونے کے لیے ایک گیٹ لگائیں گے۔ چنانچہ جب میں پرفارمنس کے لیے گیٹ تک پہنچا تو پولیس نے روک دیا۔
امیتابھ کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے کاہ کہ ’’تم اندر نہیں جاسکتے، جس پر میں نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ میں ہی وہ اداکار ہوں جس کی وجہ سے یہ سب انتظام کیا گیا ہے‘‘۔
امیتابھ نے مزید کہا کہ ’’شاہ رخ خان نے بھی ایک بار میرے ساتھ ایسا ہی تجربہ شیئر کیا تھا۔ دہلی میں ایک شو کے دوران جب ان کی مقبولیت اپنے عروج پر تھی‘‘۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بگ بی نے کہا کہ یہ پروگرام خاص طور پر شاہ رخ کے لیے منعقد کیا جا رہا تھا۔ اسے پہنچنے میں دیر ہو گئی تھی اور جب اس نے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے روک دیا۔
اس پر شاہ رخ نے اپنا تعارف کرایا تو پولیس افسر نے جواب دیا کہ اگر شاہ رخ خان ہو تو اندر جاسکتے ہو مگر ابھی اندر نہیں جانے دوں گا۔